24 جنوری، 2023، 1:14 PM

ازبکستان میں 26 ویں وزارتی کونسل کا سالانہ اجلاس، ایرانی وزیر خارجہ شریک

ازبکستان میں 26 ویں وزارتی کونسل کا سالانہ اجلاس، ایرانی وزیر خارجہ شریک

ای سی او کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا چھبیسواں سالانہ اجلاس آج ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں ہو رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقتصادی تعاون تنظیم ای سی او کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا چھبیسواں اجلاس آج منگل کے دن چند گھنٹے قبل ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں شروع ہوا۔

 ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اس اجلاس میں شرکت کے لئے علی الصباح تاشقند پہنچے جہاں ازبک وزارت خارجہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔ 

رواں سال کے اجلاس میں ایران، ترکیہ، آذربائیجان، پاکستان، تاجکستان، ازبکستان، کرغزستان، قازقستان اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ شرکت کر رہے ہیں۔ رواں سال کے اجلاس کے قابل ذکر نکات میں سے ایک افغانستان کے نمائندے کی عدم موجودگی ہے۔ 2021 میں افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے کسی بھی ملک نے طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا۔

خیال رہے کہ ای سی او (سابقہ آر سی ڈی) ایک علاقائی اور سرکاری تنظیم ہے جسے 1985 میں ایران، پاکستان اور ترکیہ نے رکن ممالک کے درمیان اقتصادی، تکنیکی اور ثقافتی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے قائم کیا تھا۔1992 میں سات نئے ممبران افغانستان، آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کو اس تنظیم میں شامل کیا گیا۔

News ID 1914358

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha